چھترول چودھری،میڈیا اور عثمان بزدار

یہاں میں کسی کے اخلاقیات کی بات کرنے نہیں آیا کیوں کے سیاسی تھیٹر میں تو اس کا جنازہ پڑھا کر کب کا دفن کیا جا چکا ہے نہ ہی میں وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری جو گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور سے تعلیم یافتہ اور جہلم سے منتخب ہو کے ایوان کا حصہ بنے ہے کی ذاتی زندگی پر بات کرے گے۔ ان کی وجہ شہرت شعلہ بیانی یا پھر شوشل میڈیا پر ٹرولر سے ہونے والی لڑائیوں پڑ بھی بات نہیں کرے گے اور نہ ہی ایک شادی کی تقریب میں ایک نجی ٹی وی اینکر کو تھپڑ مارنے پر تبصرے کرے گے اس پر ٹی وی پنڈت پہلے بہت بات کر چکے۔

ہم آج ان سب کے مشترکہ پہلوؤں پر بات کرے گے چھترول چودھری میرا مطلب عزت مآب وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو وزیراعظم عمران خان اگر نہیں عہدہ سے برخاست کر رہے تو وہ خود ہٹ جائے مان لیا جائے کے وہ اس قابل نہیں ہے لیکن چودھری صاحب آپ نے آینکر پر ہاتھ صاف کرنے کے علاؤہ ایسا کیا کام کیا ہے کہ آپ کو وزارت اعلیٰ پنجاب کا قلمدان دے دیا جائے آپ نے بے شک منہ سے نہ کہا ہو مگر دل میں یہں خواہش رکھتے ہے۔

ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے مگر رستے میں عمران خان کھڑے ہے چودھری صاحب آپ کو ہر دور میں پاور چاہیے چاہے آمری ہو یا جمھوری۔ اس وقت نشانہ بنے شریف سے عثمان بزدار جو آپ پر ہاتھ صاف نہیں کرے گے ہی آپ کو پتا ہے لیکن بلوچ کا کوئی پتہ نہیں ہوتا ۔

ہم نے ہی ساری بات کیوں کی کہتے ہیں جب آپ کے پاس دلائل نہ ہو آپ ہاتھ استمعال کرتے یا گالیاں دیتے ویسے منافقین کی نشانیوں میں سے ایک ہے یہ اس اینکر نہ ایک بات کی جس کا یا آپ کے پاس جواب نہیں تھا یا آپ کو پسند نہیں آیا آپ نے تھپڑ رسید کر دیا۔آپ کی بات اگر عثمان بزدار کو پسند نہ آئے تو؟

جب کسی ٹیم کا کھلاڑی کمزور ہو تو ٹیم ورک کے زریعے اس کی کمزوری کو دور کیا جاتا ہے نہ کہ اس کی کپتان کو شکایت لگا کے۔ اس پوری بحث کا اہم اور کامن نقطہ جس اینکر کو تھپڑ لگا جس وزیر نے مارا دونوں ہی وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو راستے سے ہٹوانہ چاہتے ہے ۔

ٹیم کے طور پر کھلنا اور دلائل سے جواب دینا سیکھ جائے ورنہ خبروں کی یہی شہ سرخی ہو گی چھترول چودھری،میڈیا اور عثمان بزدار۔

Recent Posts

Dr. Waseem Abid Written by:

میں ناانصافی،ظلم ،طاقت ور لوگوں غریبوں کی مشکلات ان کے مسائل، انسانیت اور انسانی حقوق کے بارے میں لکھتا ہو اس کے علاؤہ اور سب سے اہم صحت اور ماحولیاتی تبدیلیوں پر لکھنا پسند کرتا ہوں۔

phone_profile